Language selector

نسلی امتیاز (Racial discrimination)

Page controls

Page content

اونٹاریوکا مجموعہ قوانین (Human Rights Code)

اونٹاریو انسانی حقوق کا مجموعہ قوانین (Human Rights Code) مساوی حقوق ، اور امتیاز سے چھٹکارا فراہم کرتاہے۔ مجموعہ قوانین اونٹاریو میں ہر فردکی عزت و احترام اور قدروقیمت کو تسلیم کرتا ہے۔ یہ ملازمت کی جگہوں، ہاؤسنگ، عمارات اور خدمات، اور یونینوں میں ممبرشپ، ٹریڈ یا ووکیشنل ایسوسی ایشنوں پرلاگو ہوتاہے۔

مجموعہ قوانین کے تحت، ہر شخص کو نسلی امتیاز اور ایذادہی سے مبّرا رہنے کا حق حاصل ہے۔ آپ کو آپ کی نسل یا دوسری متعلقہ وجوہات، جیسےکہ آپ کاحسب ونسب، رنگ، آپ کے اصلی وطن، نسلی و ثقافتی وطن، شہریت یا عقائد کی وجہ سے آپ کے ساتھ دوسروں سے جداگانہ سلوک نہیں کیاجانا چاہیئے۔ اس کا اطلاق ان جگہوں پر ہوتاہے جنہیں مجموعہ قوانین تحفظ دیتاہے جیسےکہ کام پر، اسکول میں، کرایہ کے گھروں میں، یا خدمات کی جگہوں پر۔ خدمات میں ایسی جگہیں شامل ہیں جیسےکہ اسٹورز اور مال، ہوٹل، ہسپتال، تفریحی جگہیں اور مدارس۔

نسل پرستی اورنسلی تعصب

امتیازی سلوک سے نمٹنےکیلئےکینیڈا میں، انسانی حقوق کے سخت قوانین اور نظام رائج ہیں۔ باوجود اس کے، نسل پرستی کی میراث بھی قائم ہے  --  خاص طور پر قدیمی باشندوں کے ساتھ، لیکن دوسرےگروہوں کے ساتھ بھی، بشمول افریکن، چینی، جاپانی، جنوبی ایشیائی، یہودی اور مسلمان کینیڈئینز۔ یہ میراث ہمارے نظاموں اور ساختوں پر اثر ڈالتی ہے یہاں تک کہ آج بھی، نسل پرستی کے شکار افراد اورکینیڈاکے لوگوں پر اثر ڈال رہی ہے۔   

اونٹاریو ہیومن رائٹس کمیشن (Ontario Human Rights Commission) نسلی تعصب کا شکار ہونے والی کمیونٹیوں کی "نسل پرستی کاشکار" کے طور پر وضاحت کرتاہے۔ نسل ایک سماجی بناوٹ ہے۔ اس کا مطلب ہےکہ معاشرہ نسل کے تصورات تشکیل دیتاہے جس کی بنیاد جغرافیائی، تاریخی، سیاسی، معاشی، معاشرتی اور ثقافتی عناصر ہوتے ہیں، نیز طبیعیاتی خصلتیں ہوتی ہیں، اگرچہ ان میں سےکوئی بھی نسلی برتری یا نسلی تعصب کو صحیح ثابت نہیں کرتا۔

نسل پرستی نسلی تعصب سے زیادہ وسیع تجربہ اور مشق ہے۔ نسل پرستی ایک یقین ہےکہ ایک گروہ دوسروں سے برتر ہے۔ نسل پرستی کی نسلی ہنسی مذاق، برابھلاکہنے یا نفرتی جرائم میں کھلم کھلا نمائش کی جاتی ہے۔ اس کی گہری جڑیں روئیوں، اقدار اور دقیانوسی اعتقادات میں بھی ہو سکتی ہیں۔ کچھ صورتوں میں تو، لوگوں کو محسوس ہی نہیں ہوتاکہ وہ بھی ان پر اعتقاد رکھتے ہیں۔ اس کی بجائے، ان کے مفروضے وقت کے ساتھ ساتھ بتدریج بڑھ گئے اور نظاموں اور دستورکاحصہ بن گئے، اورمسلط گروہ کی طاقت اور استحقاق کا حصہ بھی بنے۔   

نسلی تعصب نسل پرستی کا غیر قانونی اظہار ہے۔ یہ کسی بھی عمل، ارادی یاغیر ارادی پر مشتمل ہوتاہے، جو افرادکو ان کی نسل، یا ان پر بوجھ ڈالنا اور دوسروں پر نہیں، یا کمیونٹی کے دوسرے ممبران پر دستیاب فوائد تک رسائی کو روکنے یا محدودکرنےکی صورت میں ہوتاہے، ان حصوں میں جن کا مجموعہ قوانین احاطہ کرتاہے۔ نسلی تعصب وقوع پذیر ہونے کی صورت میں نسل کو اس میں ایک عنصر ہونےکی ضرورت ہوتی ہے۔

نسلی طور پر پریشان کرناامتیازی سلوک کی ایک شکل ہے۔ اس میں تنقیدکرنا، مذاق اڑانا، گالیاں دینا، روئیےکے بارے میں تصویروں کی نمائش کرنا جو آپ کی بےعزتی کرتی ہوں، آپ کو ٹھیس پہنچانا یا آپ کی نسل کی وجہ سے آپ کو نیچادکھانا اوردوسری متعلقہ وجوہات شامل ہیں۔

نسلی امتیاز اکثر اوقات بہت نازک ہو سکتا ہے، جیسےکہ ملازمت کے دوران غیراہم اورکم مانگ والےکاموں پر لگایاجانا، یا استادکی زیرنگرانی تعلیم یا ٹریننگ کو روکےجانا۔ اس کا یہ مطلب بھی ہوسکتاہےکہ دوسرے کارکنوں کے مقابلے میں کام پر مختلف معیارات کا سامناکرنا، اپارٹمینٹ کرایہ پر لینے سے منع کردیا جاناکیونکہ  آپ کا شجرہ نسب قدیمی باشندوں جیسےدکھائی دیتاہے، یا ڈرائیونگ کے دوران پولیس کی طرف سے یا خریدوفروخت والے مال میں سیکورٹی  عملےکی طرف سے غیرمنصفانہ جانچ پڑتال کاسامناکرنا۔ 

انتظامی نسلی امتیاز

نسلی امتیاز دستوری یا انتظامی سطح پر وقوع پذیر ہوسکتاہے، بذریعہ روزمرہ اصولوں اور بناوٹی ڈھانچوں سے جو شعوری طور پر امتیازی سلوک کیلئے تیارنہ کئےگئے ہوں یا شعوری طور پر ان کا مقصد امتیازی سلوک نہ ہو۔ نسل پرستی کے شکار افرادکے جاری شدہ اثرات اورتاریخی وراثت کے نقصان کو ختم کرنے میں ناکام ہونا یا اس کے جاری شدہ اثر کو ختم کرنے میں ناکام ہونا روئیےکے انداز، پالیسیاں اور اعمال جو کسی ادارے کی بناوٹوں کا حصہ ہوتے ہیں جسکی وجہ سے ساراشعبہ نقصان اٹھا سکتاہے۔ اس کا مطلب ہےکہ آپ ارادہ نہیں رکھتے تھے، مگر آپ کا اپنے"نارمل انداز سےکام کرنا"نسل پرستی کےشکار افرادکیلئے منفی اثرات رکھ سکتاہے۔     

مثال: تعلیمی شعبے میں، انتظامی نسلی امتیاز میں درج ذیل شامل ہیں:
دقیانوسیت جو نسل پرستی کے شکارطلباءکو بجائے اعلٰی تعلیم کےٹیکنیکل تعلیمی پروگراموں کی طرف مائل کرتی ہے۔ نیز، جب ترقی کاعمل ثقافتی اورتنظیمی عناصر پر مرکوز ہوتاہےجس کی بنیادگورے استادکے تجربہ پر ہوتی ہے، تو نسل پرستی کے شکار لوگوں کے قائدانہ کرداروں کا نتیجہ کم نمبروں کی صورت میں نکلتاہے (جیسےکہ پرنسپل ہیں)۔

نسلی امتیازکی شناخت اوراس پر توجہ دینا

اداروں کو لازمی طور پرپیش قدمی کے طور پر اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ چشم پوشی یا نسلی امتیاز یا ایذادہی وقوع پذیر ہونےکی اجازت دینے میں حصہ تو نہیں لے رہے۔

ایک اچھے آغازکیلئے نسل پرستی کے خلاف ایک ٹھوس پروگرام تیارکرنا ہےجو نسلی تعصب کی انفرادی اور انتظامی شکلوں کو روکنے میں مددکرے اور اس پر توجہ دے۔ اس میں درج ذیل شامل ہوسکتے ہیں:

  •  مناسب حالات میں نسل پر مبنی شماریاتی ڈیٹااکٹھا کرنا
  •  نسلی پر مبنی تاریخی نقصان کی حساب داری رکھنا
  •  ناموافق اثرکیلئے پالیسیوں، مشقوں، فیصلےکے طریق ہائے عمل اورکام والی جگہ کے طریقہ کارکا جائزہ لینا
  •  نسل پرستی کے خلاف، نسلی امتیازکے خلاف اور ایذارسانی کے خلاف آگاہی اور پالیسیوں کو لاگوکرنا

نسل پرستی کے خلاف پروگرام اداروں کیلئے مساوات اورتنوع کے مقاصد پوراکرنےکو بھی آسان بنائےگا، اور یہ اچھے کاروبارکیلئے قابل فہم ہے۔  

مزید معلومات کیلئے

نسلی پرستی اور نسلی امتیاز (Racism and Racial Discrimination)  پر اونٹاریو ہیومن رائٹس کمیشن

 (Ontario Human Rights Commission)کی پالیسی اور رہنما اصول اور دیگر پبلیکیشنز اس ویب سائٹ پر دستیاب ہیں www.ohrc.on.ca

شکایت درج کروانےکیلئے    جسےدرخواست کہاجاتاہے  --  ہیومن رائٹس ٹریبونل آف اونٹاریو
(Human Rights Tribunal of Ontario)کو یہاں کال کریں:
ٹول فری نمبر :  1-866-598-0322
ٹی ٹی وائی ٹول فری نمبر :  1-866-607-1240
ویب سائٹ:  www.hrto.ca

اگر آپ قانونی مدد چاہتے ہیں، تو ہیومن رائٹس لیگل سپورٹ سینٹر (Human Rights Legal Support Centre) سے یہاں رابطہ کریں:
ٹول فری نمبر :  1-866-625-5179
ٹی ٹی وائی ٹول فری نمبر :  1-866-612-8627
ویب سائٹ:  www.hrlsc.on.ca

Attachments