اونٹاریو کا انسانی حقوق کا مجموعہ قوانین
اونٹاریو کا انسانی حقوق کا مجموعہ قوانین (مجمو عہ قوانین و ضوابط) مساوی حقوق اور مواقع، اور امتیازی سلوک سے نجات فراہم کرتا ہے۔ مجموعہ قوانین اونٹاریو میں ہر فردکی عزت اور قدرکو تسلیم کرتا ہے۔ یہ ملازمت، رہائش، سہولیات اور خدمات، معاہدوں، اور یونین، ٹریڈ یا پیشہ وارانہ انجمنوں میں ممبر شپ کی جگہوں پر لاگو ہوتا ہے۔
کام پر، معذور ملازمین بالکل ان ہی مواقع اور عنایتوں کے مستحق ہیں جیسےکہ صحت مندملازمین ہیں۔ چند صورت احوال میں، انہیں مخصوص بندوبست یا "مطابقت پذیری" کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنی ملازمت کی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دے سکیں۔
معذور گاہکوں، کلائنٹوں اور کرائے داروں کو بھی مساوی سلوک اور سہولیات اور خدمات تک مساوی رسائی کا حق حاصل ہے۔ سہولیات اور خدمات کی مثالیں ریستوران، دکانیں، ہوٹل اور فلمی تھیٹر، اور ان کے ساتھ ساتھ اپارٹمینٹ والی بلڈنگز، ٹرانزٹ اور دیگر عوامی جگہیں بھی ہیں۔
عوامی اور پرائیویٹ تعلیم فراہم کرنے والوں کو لازماً یہ یقینی بنانا چاہیئےکہ ان کی سہولیات اور خدمات قابل رسائی ہیں، اور یہ کہ معذور طالبات کے ضروریات کے مطابق ہیں۔
معذوری کیا ہے؟
"معذوری" کے وسیع درجات اور مختلف کیفیات ہیں، جن میں کچھ واضح ہیں اور کچھ غیر واضح۔ ہو سکتا ہےکہ کسی حادثے کے باعث معذوری پیدائش کے وقت سے ہی موجود ہو، یا وقت کے ساتھ ساتھ وقوع پذیر ہوئی ہو۔ اس کی جسمانی، دماغی اور سیکھنےکی معذوریاں، دماغی امراض، سماعت یا بینائی کی معذوریاں، مرگی، دوا اور الکوحل پر انحصار، ماحولیات سے حساسیت، اور دیگر صورتیں ہیں۔
مجموعہ قوانین لوگوں کو ماضی، حال اور محسوس کی جانے والی معذوریوں کے سبب امتیازی سلوک سے محفوظ رکھتا ہے۔ مثال کے طور پر، مجموعہ قوانین ایسے شخص کی حفاظت کرتا ہے جو الکوحل سے بحالی کے باعث امتیازی سلوک کا شکار ہو۔ بالکل اسی طرح اس شخص کو بھی جس کی کیفیت اس کے ملازمت کی جگہ کی قابلیتوں کو محدود نہیں کرتی، تاہم اس کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اسے مستقبل میں کم کام کرنے کے قابل ہونےکا زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے۔
رکاوٹوں کو دور کرنا اور ہر متعلقہ چیز کو شامل کرکے منصوبہ بندی کرنا
معذور افراد ہر روز بہت سی مختلف قسموں کی رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں۔ یہ جسمانی، روئیوں یا نظام سے متعلق ہو سکتی ہیں۔ جداگانہ مطابقت پذیری کی درخواست یا شکایات کے جواب کا انتظارکرنےکے بجائے رضاکارانہ طور پر رکاوٹوں کو شناخت اور انہیں دور کرنا بہترین طریقہ ہے۔
رکاوٹوں کو شناخت اور انہیں دور کرنے سے اچھے کاروبار کا فہم بھی بنتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ معذور گاہکوں یا ملازمین کی ضروریات پر پورا اترنا، رکاوٹوں کو ختم کرنے سے دیگر افراد کو بھی مدد مل سکتی ہے، جیسےکہ بڑی عمرکے افراد اور چھوٹے بچوں والے خاندان۔
ایمپلائرز، انجمنیں، مالک مکان اور خدمت فراہم کرنے والے یہ معلوم کرنے کیلئے کہ آیا کونسی رکاوٹیں موجود ہیں اپنی سہولیات، خدمات، اور طریق کاروں کی حصول پذیری کے جائزے سے ابتدا کر سکتے ہیں۔ پھر آپ حصول پذیری کا منصوبہ تشکیل دے سکتے ہیں اور رکاوٹوں کو دور کرنا شروع کر سکتے ہیں۔
حصول پذیری کی پالیسی اور شکایات کے طریق کار کو تشکیل دینا بھی مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ اقدامات موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے اور نئی رکاوٹوں کے عمل میں آنے سے پرہیز میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔ رکاوٹوں کی روک تھام کا سب سے عمدہ طریقہ ہر متعلقہ چیز کو شامل کر کے منصوبہ بندی کرنا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہےکہ جب نئی سہولیات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہو، مرمت کی جارہی ہو، کمپیوٹر سسٹم یا دیگر آلات خریدے جا رہے ہوں، ویب سائٹیں متعارف کروائی جا رہی ہوں، حکمت عملیاں اور طریق کار عمل میں لائے جا رہے ہوں، یا نئی خدمات کی پیشکش کی جا رہی ہوں، اس وقت یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے انتخابات معذور افراد کیلئے نئی رکاوٹیں پیدا نہ کریں۔
رکاوٹیں محض جسمانی نہیں ہوتیں۔ "ایبل ازم"کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنا – معاشرے میں ایسے روئیے جو معذور افراد کی قدروقیمت کم کرتے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو محدود کرتے ہیں – عزت اور وقار کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے، اور کمیونٹی کی زندگی میں مکمل طور پر حصہ لینےکیلئے معذور افراد کی مدد کریں گے۔
حسب حال بنانےکی ذمہ داری
حالانکہ جب سہولیات اور خدمات کی جتنی ممکن ہو سکے اتنی ہر متعلقہ چیز کو شامل کر کے منصوبہ بندی کی جاتی ہے، آپ کو اس کے باوجود بھی معذور افراد کی جداگانہ ضروریات کو حسب حال بنانےکی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ مجموعہ قوانین کے تحت، یونیئنوں، مالکان مکانات اور خدمت فراہم کرنے والوں کی قانونی طور پر معذور افراد کیلئے "حسب حال بنانے کی ذمہ داری" ہے۔ مطابقت پذیری کا مقصد معذور افرادکو خدمات، ہاؤسنگ یا کام کی جگہ پر مساوی عنایتیں حاصل کرنے اور ان میں حصہ لینےکی اجازت دینا ہے۔
مطابقت پذیری ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس میں شامل ہر ایک، بمع وہ فرد جو مطابقت پذیری کی درخواست کر رہا ہو، اسے بھی اکٹھے مل کر کام کرنا چاہیئے، متعلقہ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہیئے، اور اکٹھے مل کر مطابقت پذیری کے حل تلاش کرنے چاہئیں۔
کسی چیزکو معذور افراد کے مطابق بنانےکا کوئی ٹھوس فارمولہ نہیں ہے۔ حالانکہ کچھ مطابقت پذیریاں بہت سے افراد کو فائدہ پہنچا سکتی ہیں، تاہم پھر بھی ہر مرتبہ اگر کوئی فرد مطابقت پذیری کیلئے درخواست کرتا ہے تو آپ کو جداگانہ ضروریات پر غورکرنےکی ضرورت ہے۔ ہو سکتا ہےکہ کسی ایک فرد کیلئے حل کسی دوسرے فرد کیلئےکام نہ کرے۔
مطابقت پذیریوں کی چند مثالیں مندرجہ ذیل ہیں:
- کام کے گھنٹوں یا وقفے کے اوقات میں لچک پیداکرنےکا اضافہ
- متبادل فارمیٹس میں پڑھنے والا مواد فراہم کرنابمع ڈیجٹائزڈ ٹیکسٹ، بریل یا بڑے پرنٹ
- ایسے افرادجو سماعت سے محروم، بہرے یا جنہیں سننے میں دشواری پیش آتی ہے ان کیلئے اشاروں کی زبان میں ترجمان یا اصلی کیپشننگ فراہم کرنا تاکہ وہ میٹننگوں میں حصہ لے سکیں۔
- کام کی جگہوں پر یا کانڈومینیئم میں عام حصوں پر آٹو میٹک داخلی دروازے نسب کرنا اور بیت الخلاؤں کو قابل رسائی بنانا۔
- کچھ کیسوں میں، کسی فردکی ملازمت کی ذمہ داریوں میں تبدیلی لانا، یا دوبارہ تربیت کرنا یا کسی دوسری ملازمت پر رکھنا۔
بہت سی مطابقت پذیریوں کو آسان بنایا جا سکتا ہے، اور بہت کم قیمت پر۔ بہت سےکیسوں میں، عمدہ حل کو فوری طور پر لاگو کرنا قیمتوں یا صحت اور حفاظتی عوامل کے سبب"نامناسب مصیبتوں" کا نتیجہ بن سکتا ہے۔ اگر ایسا ہو بھی جائے، تو آپ کی اس پر غور کرنے اورکسی دوسرے بہتر اقدامات کرنےکی ذمہ داری ہے جو نامناسب مصیبتوں کا نتیجہ نہیں بنیں گے۔ ایسے اقدامات صرف اس صورت میں کرنے چاہئیں جب تک کہ مزید معیاری حل لاگو نہ ہو جائیں یا مرحلے میں نہ آ جائیں۔
مطابقت پذیری کی ذمہ داریاں
معذور فرد ہونےکے ناطے:
- اپنے ایمپلائر، یونیئن، مالک مکان یا خدمت فراہم کرنے والے کو آگاہ کریں کہ آپ کی ملازمت کی ذمہ داریوں، رہائش یا فراہم کردہ خدمات سے منسلک آپ کی معذوری سے وابستہ ضروریات کیا ہیں
- جہاں ضروت پڑے وہاں اپنی معذوری سے وابستہ ضروریات کے بارے میں سپورٹنگ معلومات فراہم کریں، بمع طبی یا دیگر ماہر مشورے
- ممکنہ مطابقت پذیری کے حل کی تلاش میں حصہ لیں۔
ایمپلائر، یونیئن، مالک مکان یا خدمت فراہم کرنے والا ہونےکے ناطے:
- اچھے بھروسے والے ملازمین، کرایہ داروں، اور کلائنٹوں کی طرف سے مطابقت پذیری کیلئے درخواستیں منظور کریں
- صرف اس معلومات کیلئے پوچھیں جو آپ کو مطابقت پذیری کی فراہمی کیلئے درکار ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ملازم کی بینائی سے محرومی ان کو چَھپّے ہوئے مواد کے استعمال سے روکتی ہے، لیکن آپ کو یہ جاننے کی ضرورت نہیں ہےکہ آیا ان کو ذیابیطس لاحق ہے
- مطابقت پذیری کے ایسے حل کی تلاش کیلئے جو جداگانہ ضروریات پر پورا اترتے ہوں سرگرم انداز سے حصہ لیں
- مطابقت پذیری کی درخواستوں پر جتنی جلدی ممکن ہو سکے اتنی جلدی غور کریں، چاہے آپ کو ایک لمبے عرصے کے حل کو تشکیل دینےکیلئےکوئی عارضی حل عمل میں لانا پڑے
- مطابقت پذیری کی درخواست دینے والے فردکے وقارکی احترام کریں، اور معلومات کو خفیہ رکھیں
- مطابقت پذیری کی قیمت ادا کریں، بمع کسی بھی ضرورت والی طبّی یا دیگر ماہرانہ مشورے یا دستاویزات کے۔
مزید معلومات کیلئے
معذوری اور مطابقت پذیربنانےکا فرض،کام پر انسانی حقوق (Disability and the Duty to Accommodate, Human Rights at Work) پر اونٹاریو ہیومن رائٹس کمیشن کی پالیسی اور رہنما اصول اور دیگر پالیسیاں، رہنما اصول، رپورٹیں اور گذارشات جو تعلیم، ریستورانوں، عمارتوں کے ضابطہ، عوامی ذرائع آمدورفت اور عمر رسیدہ افراد پر توجہ دیتے ہیں۔ یہ تمام OHRC کی اس ویب سائٹ پر دستیاب ہیں www.ohrc.on.ca
پالیسی اور یہ کتابچہ ان حقوق اورذمہ داریوں کی تقلیدکرتے ہیں جو معذوری والے افرادکے حقوق (سی آرپی ڈی) پر اقوام متحدہ کےکنو ینشن میں شامل ہیں۔ مزیدمعلومات کیلئے اس ویب سائٹ کا وزٹ کریں: www.un.org/disabilities
شکایت درج کروانےکیلئے – جسےدرخواست کہاجاتاہے -- ہیومن رائٹس ٹریبونل آف اونٹاریو سے یہاں رابطہ کریں:
ٹول فری نمبر : 1-866-598-0322
ٹی ٹی وائی ٹول فری نمبر : 1-866-607-1240
ویب سائٹ: www.hrto.ca
اگر آپ قانونی مدد چاہتے ہیں، تو ہیومن رائٹس لیگل سپورٹ سینٹر سے یہاں رابطہ کریں:
ٹول فری نمبر : 1-866-625-5179
ٹی ٹی وائی ٹول فری نمبر : 1-866-612-8627
ویب سائٹ: www.hrlsc.on.ca